سیگریٹ سرمایہ داروں نے موجودہ حکمرانوں کو بھتہ خور قرار دے دیا۔

45

مظفرآباد، میرپور( بیورورپورٹ)حکومت آزادکشمیر کی سیگریٹ کمپنیوں کے خلاف کاروائیوں کو سرمایہ داروں نے بھتہ خوری مہم قرار دے دیا، حکمرانوں پر محکمہ ان لینڈ ریونیو کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کئے جانے کا الزام عائد کر دیا

وزیراعظم آزادکشمیر ریاست میں انکے دور حکومت کے دوران کسی بھی طرح کی کرپشن سامنے لانے کا چیلنج کر چکے ہیں سیگریٹ کمپنیوں کے انکشافات وزیراعظم کیلئے امتحان بن گئے میرپور میں ہونیوالی پریس کانفرنس کے دوران سیگریٹ کمپنیوں کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے حکومتی کارروائیاں کچے کے ڈاکوں کی کاروائیوں سے تشبیہ دی ہے

آزاد کشمیر حکومت نے ماضی میں صنعت کے فروغ کے لئے دس سال کے لئے ٹیکس فری زون قراردیا  تھا جس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں سرمایاکاری ہوئی تھی موجودہ حکومت گزشتہ دہائیوں کے دوران ہونیوالی سرمایہ کاری کو ہی ڈبونے کیلئے سرگرم ہے

آزادکشمیر کے ریونیو میں جنوبی آزاد کشمیر کے سرمایاکارسب سے زیادہ حصہ ادا کرتے ہیں میرپور اور بھمبر میں سیگریٹ کمپنیوں کے متعدد گودام اور کمپنیاں سیل کر دی گئیں سیگریٹ کمپنیوں پر کریک ڈاون پر ریاست میں سرمایہ کاری کرنیوالے پریشان ہیں اس طرح کی کارروائیاں نا صرف پہلے سے موجود سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ نئے سرمایہ کاروں کو بھی آزادکشمیر کے بارے میں بری شہرت قائم کر رہی ہیں

حکومت کے عتاب کا نشانہ بننے والی کمپنیاں سالانہ اربوں روپے حکومت کے سرکاری خزانے میں ٹیکس جمع کروا رہی ہیں کمپنیوں کی پروڈکشن بند ہونے سے آزادکشمیر کے سرکاری خزانے میں ٹیکس آمدن بند ہوچکی ہے

سرمایہ کاروں نے آزادکشمیر سے کاروبار سمیٹنے پر غور شروع کر دیا سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں  سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں سے مجرموں والا سلوک ہوگا تو ہم کاروبار یہاں سے منتقل نہ کریں تو کیا کریں سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر میں سہولیات دینے کے بجائے نشانہ بنایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں