پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16اپریل کی شام 4بجے طلب

43

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس منگل 16اپریل کی شام 4بجے پارلیمنٹ ہاس میں طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54(1) اورآئین کے آرٹیکل 56(3) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر یں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں