برنالہ (جبران اسلم)عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں مہیا کرنے کا جس مشن پر کام شروع کیا تھا،ضمیر مطمئن ہے کہ اس میں کافی حد تک کامیابی ملی۔میں خود کو عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر، وزیر داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کرنل(ر)وقار احمد نور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اپنے حلقہ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے دن رات کام کیا ہے اس لیے عوام حلقہ نے اپنے دل کی آواز پر لبیک کہتے ھوئے مجھے دوبارہ کامیابی سے ہمکنار کیا میں اس دھرتی کا فرزند ھونے کے ناطے جتنا بھی اس حلقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کروں وہ کم ہے۔
سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن)چوہدری طارق فاروق کی طرف سے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ(ن) چوہدری طارق فاروق کے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ جتنی جماعت آپکی ہے اتنی ہی جماعت میری ہے آپکی تو بہت کوشش رہی ہے کہ میں جماعت چھوڑ دوں۔ لیکن یاد رکھیں میں مسلم لیگ نہیں چھوڑ رہا اسی جماعت سے ہی وابستگی رہے گی۔کسی کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔ ہم جماعت کی مرضی سے ہی اس گورنمنٹ کا حصہ بنے اور جب تک جماعت چاہے گی گورنمنٹ کا حصہ رہیں گے۔ یہاں کوئی مہاتما نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی کو مہاتما مانتا ہوں میں نے بہت عزت دی اور رواداری کا مظاہرہ کیا۔لیکن اب چالاکی اور ہوشیاری نہیں چلے گی۔سابقہ حکومت میں چوہدری طارق فاروق کی منسٹری میں اس کے محکمہ میں 64 پوسٹیں آئیں ایک پوسٹ تک اس نے برنالہ کو دینا گوارہ نہیں کیا۔جبکہ میں نے ہائر ایجوکیشن میں بسوں کا جتنا حصہ بھمبر کا بنتا تھا میں نے دیا بہت ھو گئی اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سمجھتا ھوں میں جب 2016 میں ایم ایل اے بنا آپ سب کو اچھی طرح سے علم ھے کہ یہاں کی سڑکوں اور راستوں کیا حالت تھی سکولوں اور کالجوں کی تعداد کتنی تھی ان کی عمارات اور فرنیچر اور دیگر سامان کی کیا پوزیشن تھی بجلی کی کیا پوزیشن تھی ھسپتالوں کی حالت کیسی تھی نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسائل تھے وزیر ھائر ایجوکیشن آزاد کشمیر کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ حلقہ کی بہتری کے لیے ھر ممکن کاوش کی مگر پھر بھی پورے ہداف حاصل نہ ھو سکے عوام حلقہ نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی مخالفت کے باوجود 2021 مجھے دوسری مرتبہ پھر کامیابی سے ھمکنار کیا پھر اس وقت تحریک انصاف کی گورنمنٹ بنی اور دوسال تک اپوزیشن میں رہنا پڑا اللہ رب العزت نے پھر اس حلقہ کے عوام کی دعاں سے موجودہ حکومت کا حصہ بنا دیا ۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ تعالی جس شخص کو عزت دینا چاھے مخالفین جتنی مرضی سازشیں کر لیں اس شخص کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔اللہ تعالی کی ذات سب سے بڑی ھے وہ ھر چیز پر قادر ھے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد حلقہ برنالہ میں میگا پروجیکٹس لانچ کرنے والے ھیں۔صحت اور تعلیم کے حوالے سے بہت جلد انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالف سیاسی حریف ھماری کامیابیوں پر دن رات انگاروں پر لوٹتے رہتے ھیں معمولی باتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کرکے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ھیں ۔کل ھمارے سیاسی حریف چودھری پرویز اشرف نے پریس کانفرنس کرکے حلقہ برنالہ میں اپنی گرتی ھوئی سیاسی ساکھ کو آکسیجن دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔جو عوام حلقہ کے نزدیک جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ سینئر وزیر نے سائبر ایکٹ کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کی کاپی صحافی حضرات کو دکھائی کہ صحافت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔لیکن سوشل میڈیا پر جھوٹی من گھڑت اور لوگوں کی عزتوں کو اچھالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔اب سائب کرائم ایکٹ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے پر کاروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس شعبہ ہے۔اور صحافی معاشرے کی آنکھ ہے آپ مسائل کی نشاندہی کریں۔آپ کرپشن بے نقاب کریں۔میں ایکشن لوں گا۔ پریس کانفرنس میں چئیرمین ضلع کونسل بھمبر ،چیئرمین بلدیہ برنالہ، ممبران ضلع کونسل ،ممبران وچئیرمین یونین کونسلز تمام یونین کونسلز حلقہ برنالہ مسلم لیگ حلقہ برنالہ کی سینئیر قیادت اور کارکنان نے شرکت کی۔