پاک فوج، دیگر سکیورٹی فورسز اداروں اور پاکستانی عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی،کیپٹن(ر) عاصم ملک

36

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاک فوج، دیگر سکیورٹی فورسز اداروں اور پاکستانی عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی، بہاول نگر جیسے واقعہ کو آڑ بناکر مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن پاکستانی عوام اور پاکستان کے اداروں کے درمیان غلط فہمہ پیدا نہیں کی جا سکتیں.

ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اور پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کک پاکستانی عوام کو اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے، پاک فوج اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے والوں کے منصوبے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، بعض ملک دشمن عناصر بہاول نگر واقعہ کو جواز بنا کر پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز اداروں کے خلاف منفی اور گمراہ کن پروپگنڈا کر رہے ہیں.

جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستان کے قومی ادارے پاکستانیوں کے اپنے ادارے ہیں اور پاکستانی عوام کو اپنے اداروں سے محبت اور ان پر مکمل اعتماد ہے، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پاک فوج اور دیگر اداروں کے خلاف منفی و گمراہ کن پروپگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں