وزیر داخلہ آزادکشمیر وقار نور کے ظلم و ستم کے ستائے متاثرین خواتین سمیت نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کیلئے پہنچ گئے

39

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،سٹیٹ ویوز)وزیر داخلہ آزادکشمیر وقار نور کے ظلم و ستم کے ستائے متاثرین خواتین سمیت نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کیلئے پہنچ گئے، وزیر داخلہ اور بھمبر پولیس کے خلاف بینر اٹھائے ہوئے نعرے بازی کی اور حکومت پاکستان سے انصاف دلانے کے مطالبات کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھمبر آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ سے سینئر وزیر و وزیر داخلہ آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نورکے خلاف مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اسلام آباد میں احتجاج کیا ہے، مظاہرین نے کہا کہ برنالہ شہر کے سکونتی صوبیدار مشتاق احمد جو کہ وزیر موصوف کے ووٹر بھی ہیں ۔

ان کے بیٹے عاصم اللہ نے سابق چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن زاہد آمین کاشف کی وزیر موصوف کی کرپشن پر مشتمل ایک پوسٹ شائع کی جس میں ان کے سابقہ دور حکومت میں بحیثیت وزیر تعلیم کالجز بسوں کی خریداری میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا حوالہ دیا تھا۔ عاصم اللہ نے پریس پوسٹ کو شیئر کر دیا جس کے انتقام میں وزیر موصوف نے تھانہ برنالہ میں ایف آئی آر درج کروائی۔ تھانہ برنالہ کی پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے عاصم اللہ کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔ جس کے خلاف مقامی پریس کلب میں احتجاج درج کروایا ۔ مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم چالیس سے پچاس افراد معہ خواتین آج نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے .

وزیر داخلہ کرنل وقار احمد نور جو بوکھلاہٹ اور انتقام لینے کے در پہ ہیں ان سے نجات دلائی جائے بصورت دیگر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے ۔ احتجاج کرنے والوں میں صوبیدار مشتاق احمد سول سوسائٹی کے محمد آصف چوہان ، ملک بابو خان ، عاصم مشتاق چاڑ اور بڑی تعداد میں شرکاء موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں