صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور کی رہائش گاہ آمد

میرپور (سٹاف رپورٹر) صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور کی رہائش گاہ آمد ۔سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سے میرپور سٹی کے تنظیمی عہدیداران کی ملاقات ۔ صدرتحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے نو منتخب عہداران کو مبارک دی اور پارٹی کو منظم و مضبوط بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد پاکستان عمران خان کے خلاف تمام کیسز جعلی اور بوگس ہیں ، عمران خان کی رہائی تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی ، پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے پر امن احتجاج جاری رکھے گی ، تمام عہدیداران عمران خان کی ہر کال کیلئے تیار رہیں۔ سفیر کشمیر عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے۔پی ڈی ایم ٹو حکومت جعلی و غیر قانونی ہے ۔ جلد انجام کو پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی سب سے مقبول ترین جماعت ہے ، گراس روٹ لیول تک پارٹی کی مضبوطی کا عمل تیزی سے جاری یے ، جلد تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے ساتھ جو سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے ، یہ بند ہونا چاہیے ۔ اعلیٰ عدالتوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ جلد عمران خان کے تمام کیسز کے فیصلے کرینگے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی انتقام کے تمام ہتھکھنڈے ااستعمال کیے گئے لیکن پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ۔ پی ڈی ایم ٹو حکومت جعلی و غیر قانونی ہے ۔ جلد انجام کو پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے عظیم لیڈر عمران خان کی رہائی کیلئے پر امن احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اپشن نہیں ، تمام ڈویژنل ، ضلعی و سٹی تنظیمیں بھرپور عمران خان کی رہائی کیلئے مہم چلائیں ۔

اس موقع پر نائب صدر چوہدری شیراز اکرم ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز جمیل صادق ، عمر شہزاد ، ضلعی صدر بھمبر چوچوہدری آصف و دیگر بھی موجود تھے۔بعد ازاں صدر تحریک اانصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد االقیوم نیازی نے سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اقبال کے سسر کے انتقال پر ان کے آبائی گاوں کنیلی جا کر تعزیت کی ، مشیر حکومت نیبلہ ایوب کے سسر کی بھی ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ انصاف یوتھ ونگ کے متحرک رہنما انیس شاہ کے والد کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی سیکرٹری ریٹائرڈ چوہدری منیر کے سسر کی فاتحہ کیلئے بھی ان کے گھر گئے۔