عدنان احمد رفیق بوائز سکواؤٹس پونچھ کے اعزازی کمشنر مقرر

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز) آزاد جموں کشمیر بوائز سکواؤٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری پچیس اپریل کو مظفرآباد میں منعقد ہونے جا رہی ہے. یہ تقریب پچیس اپریل کو دن 11:30 بجے گورنمنٹ جناح پائلٹ ہائی سکول لوئر پلیٹ مظفرآباد میں منعقد کی جائے گی. تقریب کے مہمان خصوصی وزیر حکومت اور پروونشل کمشنر بوائز سکواؤٹس دیوان علی چغتائی ہوں گے.

آزاد جموں و کشمیر بوائز سکواؤٹس ایسوسی ایشن ایکٹ 9 آف 1997 کے تحت نافذ رولز کے تابع سال 2024 سے 2026 تک کے لئے مقرر ہونے والے کمشنر حضرات کے اعزاز میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا. اسی ایکٹ اور رولز کے تحت جامعہ پونچھ میں شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عدنان احمد رفیق کو بوائز سکواؤٹس ایسوسی ایشن پونچھ کا اعزازی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے.

عدنان احمد رفیق کا تعلق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں دریک سے ہے. عدنان احمد رفیق اس سے قبل بوائز سکواؤٹس کی طرف سے ترکی سمیت عالمی و ملکی دورے بھی مکمل کر چکے ہیں. حالیہ دنوں میں میں عدنان احمد رفیق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد جامعہ پونچھ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں.