سابق ممبر اسمبلی ، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

اسلام آباد(خبرنگار)سابق ممبر اسمبلی ، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر کشمیر کونسل شجاع خورشید راٹھو، انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر زاھد ہاشمی،ر،سید نثار حیدر بخاری بانی صدر پی ٹی آئی حویلی علامہ محمد حسن رضا چئرمین رضا اسلامیہ کالج ، طالب حسین جہانگیر آفریدی، مرتضی خان و دیگر نے شرکت کی.

اس موقع پر تمام نے مل جل کر حویلی کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل بارے گفتگو کی اس موقع پرسابق ممبر اسمبلی ، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری و دیگر نےتولی پیر حویلی روڈ فوری ٹریفک کے لئے کھولنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تولی پیر حویلی روڈ سے عوام کو سہولت ہے اسے جلد سے جلد کھولا جائے تاکہ عوام کو ریلف مل سکےپیر علی رضا بخاری، زاھد ہاشمی ، شجاع خورشید راٹھور نے گزشتہ دنوں معلمین قران کی ہونے والی تقریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلمین قران میں برادری ازم اور سفارش بازی لے گی جبکہ میرٹ ہمیشہ کی طرح ہار گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دوبارہ ازسر نو میرٹ پر تعناتیاں کی جائیں ورنہ شدید ردعمل دینگے.