صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی وزیر امور کشمیر امیر مقام سے ملاقات

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز )صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی وزیر امور کشمیر امیر مقام سے ملاقات۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی ناٸب صدور چوہدری محمد عزیز, راجہ نصیراحمد خان, وزیر حکومت حافظ احمد رضاقادری اور سردار عبدالخالق وصی ایڈوکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ( ن) ازاد جموں و کشمیر سابق ممبر و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کشمیر کونسل، ممبر مرکزی مجلس عاملہ ڈاکٹر اویس بن وصی بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے انکے دفتر میں آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد ازا ں مسلم لیگ نون ازاد جموں کشمیر مرکزی رہنماؤں نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان بننے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ازاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی.وہ بہت جلد والا کشمیر کا دورہ بھی کریں گے.