اسلام آباد( سٹیٹ ویوز)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی کی زیر صدارت مہاجرین 1989 کی آباد کاری کے سلسلہ میں اہم اجلاس جموں وکشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر بحالیات سردار خالد محمود،اسسٹنٹ کمشنر بحالیات سید شبیر گیلانی،ڈسٹرکٹ ریفیوجی ویلفیئر آفیسر سمیع الدین گیلانی نے شرکت کی.
وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے کہا کہ مہاجرین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے مہاجر کیمپوں میں مہاجرین کے مکانات زیر آباد احسن کے حقوق ملکیت فوری طور پر مہاجرین کو مستقل الاٹ کرنے کے احکامات صادر فرمائے علاوہ ازیں مہاجرین کے شادی شدہ بچوں علیحدہ جگہ ڈکلیئر کرنے کے معاملہ کا بھی فوری جائزہ لینے کا حکم صادر فرمایا۔
مہاجرین کے ایسے معاملات جن کا تعلق قانون سازی سے ہے وزیر بحالیات جاوید بڈھانوی نے وہ معاملات وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے نوٹس میں لانے اور جلد از جلد یکسو کرنے کی یقین دہانی کروائی۔