37

ویسٹ انڈیز وویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف مایوس کن کارکردگی،ٹیم سلیکشن کمیٹی تحلیل

ویسٹ انڈیز وویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی.چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا فوری ایکشن.پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا.وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل.سابق کرکٹرز عبدالرزاق۔ اسد شفیق۔ سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال۔ مارینہ اقبال نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل.

عبوری ہیڈ کوچ وویمن کرکٹ محتشم رشید۔ وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہوں گی.وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین کوچ کا فوری انتخاب کےلیے احکامات جاری .نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں