29

وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاس ،پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت اسٹیک ہولڈرز کے اہم عہدیداروں کی شرکت

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ میں قومی ہاکی ٹیم کی بحالی کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعظم آفس میں ہونے اجلاس میں طارق بگٹی، سیدہ شہلا رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی، شاہد اسلام، ڈائریکٹر اسپورٹس (ایچ ای سی) جاوید میمن اور اولمپیئن خواجہ جنید سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کیے گئے اہم فیصلے یہ ہیں:

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کرے گی۔
-واحد قومی تربیتی کیمپ اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا، کراچی کیمپ کو کل تک اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔
– پاکستان اسپورٹس بورڈبشمول کراچی سے اسلام آباد جانے والے کھلاڑیوں کے لیے ٹرین کا کرایہ لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا، ۔
– ایک تین رکنی سلیکشن کمیٹی، جس کی سربراہی رولینٹ اولٹمینز کر رہے ہیں اور جس میں ڈی جی پی ایس بی اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے ایک نامزد امیدوار شامل ہیں، قومی کیمپ اور اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد کرے گی۔

یہ فیصلے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قومی ٹیم کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا وقار بحال کرنے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں