تحریک انصاف برطانیہ میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے؛شہزاد بشیر

169

سلام گڑھ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف میرپور کے رہنما شہزاد بشیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف برطانیہ میں مقبول ترین سیاسی جماعت ہے تارکین وطن کی 90 فیصد عوام تحریک انصاف برطانیہ کے پلیٹ فارم پر سیاست کر رہی ہے، تحریک انصاف برطانیہ کے رہنماء شاہد حسین نے جس منظم اور مربوط سیاسی حکمت عملی کے تحت تحریک انصاف اور عمران خان کے ویژن کو برطانیہ میں عام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے، شاہد حسین اس وقت برطانیہ میں تحریک انصاف کے سب سے مقبول ترین سیاسی لیڈر بن چکے ہیں، تارکین وطن شاہد حسین کی سیاسی قابلیت اور حکمت عملی پر کی وجہ سے تحریک انصاف بھرپور سیاسی قوت بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورسیسز برطانیہ تحریک انصاف کے رہنما محمد شاہد کے ساتھ ملاقات اور مختلف سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کے رہنماء۔شہزاد بشیر نے مزید کہا کہ محمد شاہد سیاسی سوچ اور نظریات کے حامل شخصیت ہیں وہ پہلے دن سے تحریک انصاف کے منشور اور نظریات پر عمل کر کے تارکین وطن میں اس ایک واضع مقام حاصل کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں