اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی اقدام،سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو اغواء کر لیا

88

اسلام آباد ، سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو اسلام آباد کی پولیس نے غیر قانونی طور پر اغواہ کر لیا۔ ترجمان سردار تنویر الیاس خان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان کی فیملی کو حبس بے جا میں رکھا۔

ترجمان نے مزید تفضیلات بتاتے ہوئے کہا ہیکہ پولیس نے گھر کو چاروں اطراف سے گھیر کر گھر کی دیواریں پھلانگیں، بغیر وارنٹ کے اغواہ کیا گیا۔ سردار تنویر الیاس خان اور انکے خاندان کے درمیان تنازعات میں اسلام آباد پولیس نے پارٹی بن کر غیر قانونی اقدام کیا۔ قائد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی گرفتاری پر تمام کشمیری رد عمل دیں گے۔

اسردار تنویر الیاس خان کے غیر قانونی اغواہ پر اسلام آباد کی پولیس کو جواب دینا پڑے گا۔ سردار تنویر الیاس خان اعصابی طور پر مضبوط انسان ، کشمیریوں کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں، ایسے منفی حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں، اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پر معمور تمام اہلکاروں کو بھی اغواہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں