غزہ میں رہائشی علاقوں میں سڑکوں پر اسرائیلی بمباریکھڑے لوگوں پر بمباری،د 40 سے زائد فلسطینی شہید

203

اسرائیلی فوج نے غزہ میں رہائشی علاقوں میں سڑکوں پر کھڑے لوگوں پر بمباری کر دی جس میں کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جبالیا کیمپ پر بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے۔اد رہے کہ غزہ میں 9 ماہ سے جاری جنگ میں 161 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔ادھر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی عمارت اور گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔حزب اللہ نے جواب میں شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجیوں اور کریات شمونہ کی آبادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اعلاوہ ازیں اسرائیلی طیاروں نے یمن کے شہر حدیدہ میں آئل تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔حوثی گروپ نے اسرائیل کو مؤثر جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کو یمن میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی قیمت چکانی ہوگی، فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں