اسلام آباد:تیمور ازگن نے اس سال تیسرے شکار کا اعزاز اپنے نام کر لیا

58

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)ٹرافی ہنٹنگ کا انوکھا اعزاز، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت تیمور ازگن نے سال 2024 میں تیسرے شکار کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تیمور ازگن نے گزشتہ سیزن میں بھی 2 شکار کےلئے تھے اور رواں سیزن میں بھی انہوں نے اپنا پہلا شکار ہنزہ کے وادی چپورسن میں کرلیا۔ تیمور ازگن نے 45 انچ سینگھ کے حامل آئی بیکس کا شکار کرلیا۔

انہوں نے 300 میٹر کی دوری سے شکار کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کے مجموعی رقم سے 80 فیصد رقم کمیونٹی جبکہ 20 فیصد حکومتی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں