ریڈیو دبنگ 90.4 کی نویں سالگرہ اور آر جیز ایوارڈ شو کی پروقار تقریب بلدیہ ہال اٹک میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جی اٹک، انیل سعید تھے، جبکہ مہمانانِ گرامی میں چیف آفیسر بلدیہ افتاب خان، سابقہ وائس چیئرمین طاہر اعوان، ،ڈاکٹر میاں راشد مشتاق، قیوم خٹک ریل اسٹیٹ ود خٹک، ضلع صدر شعبہ خواتین مسلم لیگ ن خالدہ رانا،راشدہ صدیق، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایف ایم 90.4 اٹک مس کنول افتخار ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد نیاز کھوکھر اور اسٹیشن مینیجر سید نبی خان شامل تھے۔
ریڈیو دبنگ 90.4 کی نویں سالگرہ اور آر جیز ایوارڈ شو کی شاندار تقریب بلدیہ ہال اٹک میں منعقد ہوئی، جس میں معزز مہمانوں اور مقامی شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔تقریب میں آر جیز کی خدمات کو سراہتے ہوئے “تمغہ فنِ آواز” سے نوازا گیا۔ نمایاں آر جیز میں نصیر خان، کریم خان، مبشر سلیم، سعدیہ کنول اور سید اسد کاکا خیل شامل تھے۔ سابق آر جیز کو بھی ایوارڈز دیے گئے جن میں ہاجرہ خان، رابی میر، اقراء بشیر، امجد اقبال ملک، یاسر قریشی، دانش خان، بشارت خان اور دیگر شامل ہیں۔
تقریب میں آر جے ماہ رخ خان کو بہترین میزبانی کے اعتراف میں “بہترین ایونٹ ہوسٹ” کا ایوارڈ دیا گیا۔ ان کی شاندار میزبانی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
میاں ضیاء یو بہترین نیوز اور سوشل ورکر کا ایوارڈ دیا گیا.
نعت خوانی، ملی نغمے، اور اسپانسرز کی جانب سے انعامات کی تقسیم نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنایا۔ اسپانسرز میں ایشما کاسمیٹکس، خٹک رئیل اسٹیٹ، بی ایپل ، شاہ کلینک اور ایزل کاسمیٹکس فیباء کمیونیکشن شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر ریڈیو کی اہمیت اور مقامی تشہیر کے مواقع پر زور دیا گیا۔ یہ تقریب نہ صرف ریڈیو دبنگ کی کامیابیوں کا جشن تھی بلکہ آر جیز کی خدمات کا اعتراف بھی تھی۔