اے راہِ حق کے شہیدوں وفا کی تصویروں تمھیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

41

تحریر :بنت کشمیر خواجہ قاریعہ تمکین حفیظ
تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیے اے ارض وطن
جو تیرے عارض بے رنگ کو گلنار کریں
کتنی آہوں سے کلیجہ تیرا ٹھنڈا ھو گا
کتنے آنسو تیرے صحراؤں کو گل زار کریں
شہید میجر سعد زبیر بہادر بے مثال جوان ہیں انھوں نے پاکستان آرمی کے سب سے بہترین مضبوط اور منتخب جوانوں پر مشتمل اپنی یونٹ میں لا جواب صلاحتوں کا لواہا مناتے ھوۓ جذبہ،حبالوطنی اور بے مثال ہمت کی داستان رقم کردی ۔شہید میجر سعد زبیر جسمانی طور پر مضبوط نہیں بلکہ ذہنی طور پر فولاد جیسے ارادے رکھنے والے سپوت ثابت ہوئے.

شہید میجر سعد بلوچستان ڈسٹرکٹ زوپ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ھوۓ بارودی سرنگ کے دھماکے سے پاکستان آرمی کے اعلی عہدے پر فائز اپنی خوبصورت جوانی چہرے پہ خوبصورت مسکراہٹ سجاۓمورخہ 18مارچ 17رمضان المبارک کو مادرِوطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کر گۓ۔انکی شادی جولائی 2024میں ہوئی تھی۔

انکی اچانک شہادت کی خبر نے پورے خاندان، دوستوں عزیزواقارب بلکہ پورے آذاد کشمیر کو صدمے سے ہلا کر رکھ دیا جسکی وجہ سے آزاد کشمیر کی ہر آنکھ اشک بار ھے میں شہید میجر سعد زبیر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں. ان کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان دوستوں بلکہ پورے آذادکشمیر کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

شہید میجر سعد زبیر ایک عظیم بہادر ہیرو تھے اپنی ذات میں ایک مکمل شخصیت دکھائی دیتے ہیں انکی ہر تصویر میں چہرے کی مسکراہٹ اور محصومیت ان کی خوش اخلاقی، ایمانداری کا ذندہ ثبوت دیتی ہے۔انکی شہادت ہم سب کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے کے کب ہمارا ملک اس افراتفری اور دہشت گردی سے آذاد ھو گا؟ کب ہمارے وطن کو امن اور سکون ملے گا؟

ہم کب تک اپنے جوانوں کے جنازوں کو کندھا دیتے رھے گے؟ کب تک ھماری مائیں اپنے جگر گوشوں کو وطن پہ قربان کریں گی؟ ہر دفعہ ایک نئی شہادت، ایک نیا غم ،ایک نئی صدمے کی خبر اور ایک نیا خاندان جو اپنے لخت جگر سے محروم ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا گو ھوں کہ وہ شہید میجر سعد کی شہادت کو قبول فرما کے انہیں جنت کے اعلیٰ درجے پر فائز کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے تاکہ وہ اس عظیم نقصان کو برداشت کر سکیں۔

شہید میجر سعد زبیر جیسے لوگ قوم کے حقیقی ہیرو ہوتے ہیں، پاکستان آرمی کے جوانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی. بلکہ تاریخ رقم کر جاتی ہیں۔اللہ تعالی پاک آرمی کے جوانوں کے حوصلے کو طاقت دے انکے جزبوں کو بلندی سے سرشار کر کے ھمیشہ اپنی حفظ و ایمان میں رکھے .میں بحثیت کالم نگار شہید میجر سعد کے خاندان اور سابق وزیر اعظم آذادکشمیر سردار تنویر الیاس سے اظہار تعزیت کرتی ہوں اللہ پاک انکو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اور شہید میجر سعد کو جنت کا مکیں بناۓ آمین.
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوۃ ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
تمہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے
میرے باغ کا خوبصورت نوجوان مادر وطن پر قربان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں