بھارت ظلم و جبر میں کافی آگے نکل چکا ہے

33

تحریر: خواجہ قاریہ تمکین حفیظ
کشمیر غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے کشمیر کی پاک سرزمین کو بھارت سرکار نے ہمیشہ بے گناہ کشمیریوں کے خون سے سجایا گزشتہ روز بھارت نے کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں آئے سیاحوں پہ حملہ کیا جو قابلِ مذمت ہے بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کے لیے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پہ عائد کیا جو بالکل سستا عمل ہے آواخر سے بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی بے وقوفی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا مودی سرکار یاد رکھیں ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے بلکہ بھارت کے پروپگنڈے کا بھرپور جواب دیں گے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پہ حملے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتی ہوں انڈیا اپنا کوئی ایڈونچر دکھانے سے پہلے یہ یاد رکھیں پاکستانی چائے کے ساتھ کچھ اور بھی کھلا سکتے ہیں.

بھارت حملے بھی خود کرتا ہے اور منصف بھی خود بنتا ہے الزام پاکستان پہ تھوپ دیتا ہے ہمیشہ کی طرح بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ چھپانے کے لیے سندھ طاس معائدہ معطل کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے سخت اعلانات جاری کیے ہیں جس کی شدید مزمت کی جاتی ہیں انڈیا سرکار سے پوچھنا چاہوں گی آپ کی سات لاکھ فوج کہاں نیند کی گولیاں کھا کے بے ہوشی کی حالت میں سوئی تھی کہ دہشت گرد پہلگام تک پہنچے۔بھارت یہ تمام بزدلانہ عمل کر کے پاکستان کی طرف سے جواب سننے کو تیار رہے .کیونکہ پاکستانی افواج اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں انڈیا سرکار 75 سالوں سے کشمیریوں کو شہید کر کے اتنا بے حس ہو چکا ہے کہ اس کو اب اپنے سیاحوں کو مارنے میں کوئی مشکل محسوس نہیں ہو رہی۔

ھمارے پاکستان کے ساتھ نظریاتی اختلافات تو اپنی جگہ ہیں لیکن ھم پاکستان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے پاکستان ہمارا مسلمان بھائی ہے پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پہ بنا اس کے ساتھ ہمارا دل کا رشتہ ہے ہمارا نظریہ تو الگ ہو سکتا ہے لیکن پاکستان سے محبت کم نہیں ہو سکتی .بھارت پہلگام پہ حملہ کر کے سیاحوں کو موت کے گھاٹ اتار کر یہ الزام پاکستان پہ عائد کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پہ پاکستان کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے ایسے سلسلے کے اندر نیوکلیئر پاکستان بھارت کو نکیل ڈال سکتا ہے .مودی کبھی 2019 میں 370 35 اے کا خاتمہ کشمیر کا سٹیٹس سلب ،ان کی آزادی چھین لینا ڈومیسائل تبدیل کرنا، کشمیریوں کی نمائندگی کو کم کرنا، کشمیر کی تمام ڈیموگرافی تبدیل کرنا اور آبادی نقشہ تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہ تمام کام بھارت اپنے دوست ملک اسرائیل سے سیکھ کے آیا یہاں پہ کہانیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی آۓ.

روز ایک نیا ظلم نیا پروپگنڈا جنم لیتا ھے بھارت نے پہلگام میں حملہ کرنے کے فوراً بعد پاکستان مخالفت میں آنا شروع کر دیا یہ وہی بزدل میڈیا ہے جس نے سرینہ ہوٹل کے اوپر پانچ منزلہ میں پاکستان انٹر سروسز انٹیلیجنس سروسز آئی ایس آئی کا دفتر بتایا تھا جب کہ اس ہوٹل کی پانچ منزلیں ہی نہیں بس بھارت سرکار کے پروپگنڈے کا یہ عالم ہے بھارت میں پاکستان کا کوا بھی چلا جائے یا ان کے سر سے چادر بھی اڑ جائے اس کا الزام بھی پاکستان آئی ایس آئی پہ لگائے بغیر نہیں رہ سکتے اور کہتے ہیں یہ کوا بھی پاکستان آئی ایس آئی کی طرف سے ہے .مختصر سی بات ہے اس بات کی گواہی قران بھی واضح الفاظ میں دیتا ہے کہ یہود و نصاری کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے پاکستان ھمارا مسلمان بھائی ہے اور بھارت ہمارا دشمن ملک ہے بھارت من گھڑت الزام لگانے میں ہمیشہ کی طرح آگے ہے وہ یہ نہ بھول جائے کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے کشمیری اس پار ہوں یا اس پار اپنے بہن بھائیوں کی اواز بننے کے لیے صف اول پہ رہے وہ چاہیے کشمیری بہن بھائی ہو یا ہندو بہن بھائی .

کشمیری قوم میں ایسی طاقت ہے کہ وہ نہ جھکتی ہے نہ پیچھے ہٹتی ہے بلکہ ڈٹ کے مقابلہ کرتی ہے کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے کشمیر کے چپے چپے پہ کشمیریوں کا خون ہے .اس بار بسنے والے کشمیری بہن بھائی آج بھی ہندو بہن بھائیوں کی آواز بننے کے لیے ہندوستان کی سڑکوں پہ نکل آئے یہی اصلی مسلمان ہونے کی نشانی ہے بھارت کی جاہلانہ حرکت کو کشمیری اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ مودی سرکار اس حملے کو بنیاد بنا کر مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں فوجی آپریشن اور کشمیری قوم کی نسل کشی کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے بھارت ہمیشہ کی طرح کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے سے بھاگنے کے لیے کبھی 2002 آگرہ حملہ، کبھی 2008 ممبئی حملہ، کبھی 2018 پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ ،کبھی 2019 35 اے 370 آرٹیکل کو ختم کرنا اور کبھی 2025 پہلگام حملہ کرواتا ہے تاکہ اس کی بنیاد پر عالمی دنیا کی توجہ حاصل کی جائے اور آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں مداخلت کی جائے مودی سرکار کو یہ بتانا چاہوں گی کشمیر صرف کشمیریوں کا ہے کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیریوں کے ہاتھ میں ہے وہ وقت قریب آ گیا جس وقت میں کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی رائے کے مطابق ہوگا .

بھارت جنگ کی دھمکیاں جتنی آسانی سے دے رہا ہے جنگ کرنا اتنا آسان نہیں جنگ بہت بڑی قربانیوں کا نام ہے جس کی تباہی کے آثار صدیوں تک محسوس کیے جاتے ہیں بھارت نے پہلگام حملے کو سامنے رکھ کے بلا وجہ کشمیری بچوں کو حراساں کیا تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں پابند سلاسل کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بھارت کا پہلگام میں حملہ کرنے کا بنیادی مقصدتحریک ازادی کشمیر کو سلب کرنا کشمیری قوم کو ڈرانا دھمکانا ہے بھارت یہ سب کر کے اپنی اوقات سے باہر نکلنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے بین الاقوامی سطح پہ بھارت کمزور ہو کر رہ گیا پاکستان کا مذاق بناتے بناتے خود ہی اپنا مذاق بن گیا۔بھارت یاد رکھے کشمیری اس پار ہوں یا اس پار کشمیر کا بچہ بچہ اپنے دل میں سلگتی چنگاری اور ایمان کے مضبوطی کے ساتھ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے یہ صرف ایک بیان نہیں بلکہ حقیقت جاوداں ھے جو ہر کشمیری کے لہو میں شامل ھے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ پاکستان پر امن ملک ہے کیونکہ یہ اسلام کے نام پہ بنا لہذا بھارت اور پاکستان کے درمیان ان کے جنگی جذبات کو ٹھنڈا کیا جائے اور دو ملکوں کو تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچنے سے پہلے ان تمام معاملات کو روک کے ملک میں امن قائم کریں .
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں