تحریر:سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ
پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایک اہم منصوبہ جس سے راولپنڈی اسلام آباد کے عوام،مسافروں، تاجران، ٹرانسپورٹرز کو گراں قدر فائدہ ہوگا وہاں آزاد جموں و کشمیر کے پونچھ ڈویژن اور ضلع کوٹلی کے عوام، مسافروں تاجران،ٹرانسپورٹرز سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا .اس کا اعلان وزیراعظم وقت قائد محترم محمد نواز شریف نے راولاکوٹ کے نجی دورہ کے موقع پر کیا تھا لیکن یہ منصوبہ بعض تکنیکی وجوہات باعث تعطل کا شکار ہا بالاخر وزیراعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف نے اس منصوبہ کو PSDP کا حصہ بنانے کا سہرا اپنے سر سجایا .
یہ پاکستان مسلم لیگ ن ھی ھے جو آزاد جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کو اپنی ترجیحات میں ھمیشہ سر فہرست رکھتی ہے.یہ کشمیری عوام کے لئے قائد محترم محمد نوازشریف،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا تحفہ ہے۔ سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج منصوبہ 2025–26 کے وفاقی ترقیاتی بجٹ (PSDP) میں شامل کیا گیا ہے۔
اہم تفصیلات درج ذیل ہیں:
Rawalpindi–Kahuta روڈ کی ڈوئلائزیشن پروجیکٹ بشمول سہالہ ریلوے گیٹ پر چار لین اوور ہیڈ برج شامل ہے۔ یہ منصوبہ PSDP 2025-26 میں شامل کیا گیا ہے اور اس کی لاگت تقریباً 23.84 ارب روپے ہے ۔یہ پروجیکٹ NHA (National Highway Authority) کی نگرانی میں چلایا جائے گا، صوبہ پنجاب و اسلام آباد کی حدود میں واقع ہے، اور ٹریفک بہاؤ بہت زیادہ بہتر بنانے کی اُمید ہے، ساتھ ساتھ حادثات اور ٹریفک جام کا مسئلہ بھی کم ہوگا ۔
اگر آپ مزید بطور تفصیل ای سی این ای سی منظوری، فنڈنگ شیڈول، یا تعمیراتی ٹائم لائن کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو بتائیے، پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک کارکن کی حیثیت سے ھم آپکو اپنی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے کار ھائے نمایاں بارے بریف کر سکتے ھیں کہ انہوں نے بھارتی جارحیت کا دنداں شکن جواب ھی نہیں دیا اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے باب بھی رقم کئے ہیں۔
پاکستان و آزاد جموں کشمیر کی ترقی و خوشحالی کی ضامن
پاکستان مسلم لیگ نواز