اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی

119

اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کرلیا گیا ہے۔پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔

سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔ پپمز ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں