سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،پشین میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک

181

بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک خودکش بمبار خوارجی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آپریشن کے دوران خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں