طویل فاصلے سے پیٹھ کے پیچھے ٹینس بال کیچ، نیا عالمی ریکارڈ قائم

123

سیریل گینیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے طویل فاصلے سے پھینکی گئی ٹینس بال اپنی پیٹھ کے پیچھے پکڑ کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے یہ ریکار کرس اسٹمف کی مدد سے قائم کیا۔ کرس نے ریکارڈ کے لیے 199 فٹ کے فاصلے سے گیند پھینکنے کا کام انجام دیا۔

ریکارڈ بنانے کے لیے انہیں متعدد کوششیں کرنا پڑیں جبکہ فاصلے کی تصدیق موقع پر موجود ایک اہلکار نے کی۔ڈیوڈ رش کی جانب سے یہ کوشش دسمبر 2024 میں کی گئی تھی، جس کی ادارے کی جانب سے تصدیق اب کی گئی ہے۔اس سے قبل ریکارڈ 177 فٹ کا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں