اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین جموں و کشمیر عوامی دست و بازو ساجد اقبال نے کہا ہے کہ بیریسٹر سلطان محمود چوھدری اعلی اوصاف کے مالک تھے۔ان کی کشمیریوں کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اپنایا۔
بیرسٹر سلطان تحریک آزادی کے حقیقی سفیر تھے۔ان کی سیاسی شخصیت کا ہر پہلو منفرد تھا۔بیرسٹر سلطان کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ان کی رحلت اہلیان کشمیر کے لیے ناقابل فراموش سانحہ ہے۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بیرسٹر سلطان محمور کے فرزند وزیر حکومت چوھدری یاسر سلطان سے ان کی رہائش گاہ پر بیرسٹر سلطان کی وفات پر تعزیت کے دوران کیا۔
انہوں نے بیرسٹر سلطان کی مغفرت کی دعا کی،اللّٰہ پاک مرحوم کی کامل بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اینکر پرسن راشد یعقوب،سینئر صحافی و ایڈیٹر روزنامہ سٹیٹ ویوز سید خالد گردیزی،مرکزی ترجمان جموں و کشمیر عوامی دست و بازو سردار نیئر عباسی و دیگر بھی ہمراء تھے۔