خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن” کے زیرِ اہتمام 3 اور 4اپریل کو راولاکوٹ کے دو مختلف علاقوں میں مفت آئی کیمپ لگائیں جائیں گے

164

مظفرآباد ،راولاکوٹ( سٹیٹ ویوز)غیر سرکاری سماجی تنظیم “خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن” کے زیرِ اہتمام الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے 3 اور 4اپریل کو راولاکوٹ کے دو مختلف علاقوں میں مفت آئی کیمپ لگائیں جائیں گے، پہلا کیمپ 3 اپریل بروز جمعہ صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک آغوش سینٹر جبکہ دوسرا کیمپ 4 اپریل کو غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں لگایا جائے گا، ترجمان kzk فاونڈیشن کے مطابق ان دونوں کیمپوں میں ماہر آئی سرجنز و ڈاکٹروں کی ٹیم کے ذریعے آنکھوں کا مفت معائنہ، مفت نظر کی عینکیں و ادویات بھی فراہم کی جائیں گی جو الشفاآئی ٹرسٹ اسپتال مظفرآباد سے خصوصی طور پر آئیں گے.

جن مریضوں کو آنکھوں کے آپریشن تجویز کئے جائیں گے انکو الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال مظفرآباد میں مع ٹرانسپورٹ و رہائش یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی، انھوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ راولاکوٹ اور گرد و نواح کے تمام افراد اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، آغوش سینٹر کیمپ میں بنی پساری، قندیل کالونی، اقبال کالونی، حسن آباد،چھتر پدر، ہاڑی، گہل منگ، بجری، ارجہ، ہلڑ ،سر سیداں اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگ جبکہ پریس کلب کیمپ میں پوٹھی مکوالاں پوٹھی بالا کھڑک موتیال مہراں چھیڑ دھمنی بائی بھیک سپلائی بازار۔ دریک اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے.

یاد رہے کہ خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کی جانب سے آزادکشمیر بھر میں تسلسل کے ساٹھ مفت طبی کیمپ لگائیں جارہے ہیں جن سے ہزاروں افراد مفت علاج کروا چکے ہیں اس میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کا بھرپور تعاون شامل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں