فٹنس اور کیلوریز ٹریک کرنے والی ڈیوائسز ان صارفین میں ’شرمندگی‘ کے جذبات پیدا کرنے کا انکشاف

51

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فٹنس اور کیلوریز ٹریک کرنے والی ڈیوائسز ان صارفین میں ’شرمندگی‘ کے جذبات پیدا کر سکتی ہیں جو اپنے مقررہ اہداف حاصل نہیں کر پاتے۔یونیورسٹی کالج لندن(یو سی ایل) اور لوبورو یونیورسٹی کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابہ ٹوئٹر) پر موجود ہزاروں پوسٹس کا تجزیہ کیا۔

اس مطالعے میں فٹنس کی پانچ سب سے زیادہ فائدہ مند ایپس سے متعلق 58 ہزار 881 پوسٹس کی نشاندہی کی گئی، جس سے ان مقبول ٹولز کے ممکنہ منفی نفسیاتی اثرات سامنے آئے۔بعد ازاں ان پوسٹس کو فلٹر کیا گیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کن میں ’منفی جذبات‘ کا اظہار کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 13 ہزار 799 پوسٹس سامنے آئیں۔

محققین نے کے علم میں یہ بات آئی کہ جب صارفین نے غیر صحت بخش غذا ایپ میں درج کی تو انہیں ’شرمندگی‘، ایپس کی طرف سے بار بار آنے والی نوٹیفکیشنز پر ’جھنجھلاہٹ‘ اور اپنے اہداف پورے نہ کر پانے پر ’مایوسی‘ احساس ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں