مظفرآباد(بیورو رپورٹ )بزرگ عالم دین شیخ القرآن حضرت مولانا قاری عبدالمالک توحیدی نے کہا ہے کہ معرکہ حق صرف پاکستان نہیں پورے عالم اسلام کی فتح تھی، پاک افواج نے مسلمانوں، کشمیریوں اور پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے حملے کا جواب دفاعی جہاد سے دے کر بنیان مرصوص کا حق ادا کردیا ان خیالات کا اظہار مولانا نے یہاں معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت کی اولین مرکزی قدیمی درسگاہ اور مرکز اہل حق جامعہ اشاعت القران شاہناڑہ مظفرآباد کے بزم شیخ العرب والعجم میں بعنوان “بنیان مرصوص سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بنیان مرصوص یوم تشکر سیمینار میں ناظم اعلی جامعہ اشاعت القران حضرت مولانا قاری عبدالماجد خان ، معروف صحافی و کالم نگار، تجزیہ کار عبدالواجد خان، جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا فضل الوہاب سمیت جملہ اساتذہ کرام جامعہ ہذا طلباء کرام نے شرکت کی سیمینار میں مولانا قاری عبدالماجد، عبدالواجدخان سمیت جملہ مقررین نے فیلڈ مارشل پاکستان و چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور مجاہدین اسلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی جرات، استقامت اور پیشہ وارانہ تربیت کی وجہ سے ملک و ملت ایک محفوظ حصار میں ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی.
پاکستان ایک زمہ دار واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے ہم اپنی افواج اور ملک کے ساٹھ کندھے سے کندھا ملائے کھڑے ہیں جب بھی خون کا نذرانہ پیش کرنے کی ضرورت پیش آئی تو ہم ان شااللہ علماء، دینی مداس کے طلبا فرنٹ لائن پر ہونگے یہ علماء دیوبند کی تاریخ ہے ،1857 کی جنگ آزادی ہو، تحریک ریشمی رومال پو، تحریک خلافت ہو، تحریک جہاد بالاکوٹ ہو، شاملی کا میدان ، تحریک آزادی ہند و پاکستان ہو یا تحریک ختم نبوت، کرگل کا محاذ ہو یا جہاد افغانستان خصوصا جہاد کشمیر ہر میدان میں دیوبند کے بیٹوں نے ہر جگہ بنفس نفیس جہاد میں حصہ لیا اور شہادتیں پیش کیں ان شااللہ کشمیر کا جہاد بھی جاری رہے گا اور بھارت سے کشمیر کو بزریعہ جہاد ہی پاک فوج کے ساتھ مل کر آزاد کروائیں گے، علماء نے کہا کل مئی 2025 کے معرکہ حق میں بھی پہلی شہادتیں ہمارے نوجوانوں نے ہی پیش کیں بلال مسجد مظفرآباد سے مسجد سبحان اللہ بہاولپور تک قربانیاں ہی قربانیاں ہیب جنھیں فراموش نہیں کرسکتے، ہمارے معصوم بچے۔ خواتین ، بزرگ اور نوجوان بھی ملک ،ریاست جموں و کشمیر و اسلام کی خاطر قربان ہوئے ، اسرائیل و امریکہ کی طرح بھارت ہماری مساجد و مدارس اور مراکز سے بھارت خوفزدہ ہے ہم ان شااللہ اس عظیم مقصد میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں، مگر حکومت سے مطالبہ ہے کہ بنیان مرصوص معرکہ حق کے نام پر مظفرآباد جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ اور مجاہدین کی سرزنش ہے میں ناچ گانے بند کرے یہ کنسرٹ نہیں تشکر کا دن ہے .
علماء نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ فرائض اور سنتوں پر عمل پیرا ہوں اور معرکہ حق کے تشکر کے طور پر نوافل ادا کریں صدقات و خیرات کا اہتمام بھی بہت مفید ہے،سیمینار میں حال ہی میں شہید ہونے والے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی رحمتہ اللہ علیہ کے سفاکانہ شہادت کی مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پاکستان و آزادکشمیر میں جید علمائے کرام،مساجد و مدارس کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے آخر میں حضرت شیخ القران دامت برکاتہم العالیہ نے معروف عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا ادریس صاحب ترنگزئی شہید کے لیے دعائے مغفرت کروائی اور شہدائے پاک فوج شہداء اسلام اور امت مسلمہ کے لیے بھی دعا کروائی.