چیف آرگنائزر تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر کو فلاحی سرگرمیوں اور سماجی تعاون کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ پیش کردی گئی

67

اسلام آباد:چیف آرگنائزر تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر اور معروف کاروباری شخصیت سردار مقصود خان کو حافظ سیف اللہ شہید ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہجیرہ کے مستحق اور غریب عوام کی خدمت، فلاحی سرگرمیوں اور سماجی تعاون کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

شیلڈ چیرمین ٹرسٹ سردار نظر حسین، CEO عزیر ڈینٹل سٹوڈیو آسلام آباد افضال بٹ اور سردار فہد نزر خان نے پیش کی۔ اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار ظفر اقبال اور صحافی ولید یاسین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے سردار مقصود خان کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل کامیابی ہے، اور ایسے فلاحی کام معاشرے میں مثبت تبدیلی کا سبب بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں