ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت چیئرپرسن کے زیڈ کے فاؤنڈیشن خدیجہ زرین خان نے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کو ملک کا فخر قرار دے دیا

50

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت چیئرپرسن کے زیڈ کے فاؤنڈیشن خدیجہ زرین خان نے کہا ہے کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص ہمارے لئے یوم آزادی پاکستان کے بعد دوسرا عظیم دن ہے کہ جس دن ہماری بہادر مسلح افواج پاکستان نے ازلی دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر رہتی دنیا تک پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا، معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر اپنے خصوصی جاری کردہ بیان میں چیئرپرسن خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے جرات، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی قوموں کی زندگیوں میں ایسے تاریخی مواقع بہت کم آتے ہیں.

محترمہ بے کہا کہ کشمیری قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں، عزم اور لازوال جذبے کو سلام پیش کرتی ہے جس کی کمان ایک حافظ قرآن فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے پاس ہے جن سے بھارت اس وجہ سے بھی زیادہ خائف ہے کہ وہ ایک حافظ قرآن ہیں ،انھوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ شکست ہے، بھارت کی انتہا پسند ہندو توا والی حکومت نے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا تو ایک گھنٹہ کے اندر ہی ہماری پاک فضائیہ نے اسکے نصف درجن کے قریب طیارے گرا کر رافیل، تجاس اور سخوئی کا غرور خاک میں ملا دیا پھر 10 مئی کو رہی سہی کسر فتح میزائلوں کی بارش نے پوری کرتے ہوئے روسی ایس فور میزائل ڈیفنس سسٹم اور بھارتی میزائلوں کے ڈپو، ایئر بیسز، فوجی بریگیڈز کی تباہی نے پوری کردی.

یہ سب اللہ کی مدد و نصرت سے ایک پروفیشنل اسلامی فوج کے ہاتھوں ممکن ہوا ہمیں اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے جنھوں نے پاکستان اور قوم کی خاطر عظیم کام سرانجام دیا پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا اور ہم کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ جہاد کرکے بھارتی قبضے سے مقبوضہ کشمیر کو ان شااللہ آزاد کرکے گریٹر پاکستان کا حصہ بنائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں