مظفر آباد(سٹیٹ ویوز)23 اگست کو ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے ملازمین تنظیموں کی تیاریاں جوش خروش سے شروع۔ ملازمین تنظیموں کی طرف سے دی گئی احتجاج کی کال پر 23 اگست کو ریاست گیر احتجاج ہو گا۔ اس سلسلہ میں دارلحکومت مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں قائدین کی دفتر ٹو دفتر کمپین شروع ہے۔
ملازمین قائدین کا کہنا ہے پہلی دفعہ تمام ملازمین تنظیموں کا اتحاد ہوا ہے۔ مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں لیکن ملازمین کے ساتھ کسی صورت ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ سرکاری ملازمین ریاست کا نظام چلا بھی سکتے ہیں اور نظامِ ریاست روک بھی سکتے ہیں
ملازمین اتنے کمزور نہیں کہ کوئی بھی ملازمین کا جائز حق غصب کر لے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو چاہیے وفاق طرز پر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کریں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ ملازمین اس وقت شدید مسائل کا شکار ہیں جبکہ حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔
23 اگست کو تاریخی احتجاج ہو گا اور ایوانوں میں بیٹھے غاصب حکمرانوں کو بتائیں گے کہ ملازم زندہ ہے اور اپنا حق لینا جانتا ہے۔ ملازمین کو کوئی کمزور نہ سمجھے بصورتِ دیگر حکومت حالات کے خراب ہونے کی ذمہ دار ہو گی۔ ملازمین پُرامن احتجاج کریں گے اور اپنا حق لیں گے بصورت دیگر حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومتِ وقت کی ہو گی۔
حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کا جائز حق فی الفور دے تاکہ ملازمین مہنگائی میں اپنا گزارا اچھا کر سکیں۔ ملازمین کی حالات اس وقت شدید خراب ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی لیکن حکومت ملازمین کو ماسوائے دلاسوں کے اور کچھ نہیں دے رہی جبکہ اپنے لیے خزانہ ہمہ وقت بھرا ہوا ہے اور مراعات کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومت جملہ تنظیم ہاء کی طرف سے دیئے گئے مطالبات کا فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے بصورتِ دیگر احتجاج ہو گا اور ریاست گیر احتجاج ہو گا جس کی ذمہ داری حکومتِ آزاد کشمیر کی ہو گی۔