اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)سابق وزیر خوراک کی چیک ڈس انر کیس میں ضمانت منظور،گزشتہ روز سابق وزیر حکومت علی شان سونی تھانہ سول لائن راولپنڈی کی حدود سے گرفتار ہوئے تھے
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیر حکومت ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی کو 2017 میں تھانہ سول لائن راولپنڈی میں چیک ڈس انر میں درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مقدمہ فریق کو علی شان سونی کی جانب سے مختلف اوقات کار میں کچھ رقم قسطوں کے طور پر ادا کی گئی جس کا کورٹ میں مدعی کی طرف سے رقم وصول کرنے کے معاملے میں بھی بات چیت کی گئی
بعد ازاں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی یاد رہے کہ یہ مقدمہ 16/5/2017 کو سول لائن تھانہ راولپنڈی میں درج کیا گیا تھا، چھ سال بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی
اللہ دتہ نامی شہری کے مقدمہ فریق تھے جہنوں نے کورٹ میں حاضر ہوکر صلح نامہ پیش کیا جس پر انکی ضمانت کنفرم ہوگی