پونچھ و میرپور ڈویثرن میں 5 اگست کو پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کے انتظامات مکمل، حق لینے تک احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے. عوامی ایکشن کمیٹی

86

اسلام آباد، راولاکوٹ، میرپور، کوٹلی(ریاض شاہد،ظفراقبال ، سٹیٹ ویوز نمائندگان)آزادکشمیر کے پونچھ اور میرپور ڈویثرن میں آج پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی، بجلی کے بلات میں نا جائز اضافے، عوامی ایکشن کمیٹیوں کی کال پر ہونے والے اس احتجاج کی تمام تر تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں، تاجران ، وکلاء سمیت سیاسی کارکنان اس احتجاج میں ھصہ لے رہے ہیں. راولاکوٹ میں”حق دو تحریک”کے سلسلہ میں اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی دھرنا بھی 121 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے، آج پونچھ ڈویژن اور میرپور ڈویژن میں نہ پہیہ چلے گا نہ کوئی شٹر کھلے گا۔تمام لوگ رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار بند رکھیں گے اور ٹرانسپورٹ کو سڑکوں پر نہیں لائیں گے.

سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان ، سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی ، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر داکٹر مشتاق ، صدر جموں کمشیر پیپلز پارٹی و رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے بھی 5 ستمبر کو عوامی حقوق کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے اسی طرح تمام قوم پرست جماعتیں پہلے ہی اس عوامی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں.

تفصیلات کے مطابق آٹے پر گلگت بلتستان کے برابر سبسڈی کی بحالی ، فری بجلی دیئے جانے کے حق میں ، ظالمانہ ٹیکسز کے نٍفاذ اور حکمران طبقات، ججز اور بیوروکریٹس کی غیر‌ضروری مراعات کے خلاف 5 ستمبر کو پونچھ اور میرپور ڈویژن میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔عوامی ایکشن کمیٹیوں کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے بھرپور انداز میں باہر نکلیں ، وزیر اعظم ہر روز اپنا بیان بدلتے ہیں، عوامی حقوق کی جنگ میں آخری دم تک پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے .

ان خیالات کا اظہار راولاکوٹ انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردار عمر نذیر کشمیری ، پونچھ ڈویلپمنٹ فورم کے صدر سردار قدیر خان، راولاکوٹ انجمن تاجران کے سنئیر نائب صدر راجہ امتیاز رحمت، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار ریحان اشفاق ، شازیب حبیب ، سردار الیاس خان، نذر حنیف ، عدنان اشرف و دیگر نے کیا ۔ہم تاجر برادری کے شکر گزا ر ہیں کہ انہوں نے اس تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اپیل کی کہ وہ 5 ستمبر رضا کارانہ طور پر اپنے شٹر ڈاؤن کریں اسی طرح ہمارے ٹرانسپورٹر بھائی بھی اپنی گاڑیاں کھڑی رکھیں ۔

ہم گزشتہ 4 ماہ سے پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، حکمران عوامی حقوق دلوانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ سہولت کاروں کے ذریعے تحریک کو سبوتاژ کرنے کے کوشش کی جا رہی ہے لیکن اب یہ عام آدمی کی تحریک بن چکی ہے انشاء اللہ یہ تحریک کامیابی سے ہم کنار ہو گی۔ انجمن تاجران عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہر فرد اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہوئے اس تحریک میں آپنا حصہ ڈالیں.

کوٹلی میں بجلی بلات میں شامل ناجائز ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج ہونے والے احتجاج کی پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی ،مرکزی انجمن تاجران ضلع کوٹلی ،موبائل فون یونین ،پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی ،گڈز ٹرانسپورٹ یونین ،صرافہ یونین ،ٹرانسپورٹ اپریٹر یونین ،اخبار فروش یونین کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ،فرنیچرز ایسوسی ایشن سمیت مختلف تنظیموں اور فورمز نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔

مرکزی انجمن تاجران ضلع کوٹلی کے صدر سوزوکی پک اپ پر لگے سائونڈ سسٹم میں آج شہر کی دکانیں بند رکھنے کے لئے خود انائونسمنٹ کرتے رہے ۔عوامی ایکشن کمیٹی کے 3اگست سے دئیے گئے آبشار چوک کے دھرنے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد کا صبح شروع ہونے والا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔اس دوران کثیر تعداد میں خواتین بھی اظہار یکجہتی کے لئے دھرنے میں موجود رہیں ۔

ترجمان/سیکرٹری اطلاعات مرکزی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن آذاد کشمیر محمد اشفاق قریشی کے مطابق مرکزی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن آزاد ریاست جموں و کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر تمام اضلاع میں کیمسٹ شاپس کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کیساتھ ہڑتال کے لیے ایس او پیز جاری کر دی ہیں ترجمان مرکزی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن آزاد ریاست جموں و کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا سبسڈی/ مہنگی بجلی و دیگر اجتماعی مسائل کے حل کے لیے 05 ستمبر کو پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہم مکمل شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی حمایت و تائید کرتے ہیں البتہ ہر ضلع کے ہیڈکوارٹر ہسپتال/ سی ایم ایچ کے سامنے مرکزی کیمسٹ کھلا رکھیں ایمبولینس، فاہربریگیڈ اور مریضوں کی گاڑیوں کو ہرگز نہ روکا جائے.

اس حوالے سے مرکزی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران مرکزی سرپرست اعلی ممتاز رسول میر،سرپرست اعلی دوہم کیپٹن ریٹاہرڈ محمد سلیم بٹ مرکزی صدر فیصل جاوید، سینئر نائب صدر شاہ زیب،ناہب صدر خوشنود شاہ،مرکزی سیکرٹری جنرل طلعت شاہین کھوکھر،سیکرٹری مالیات سردار خالد،ایڈیشنل سیکرٹری مالیات محمد ذرین خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صوبیدار محمد اسلم،سیکرٹری براہے قانون خواجہ عمیر،چیف آرگنائزر عدنان اصغر قریشی،ڈپٹی چیف آرگناہزر خواجہ حمید، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سید مبشر حیدری، ناہب صدور محمد وقاص خان،خواجہ عبدالحمید،سید مبشر حسین شاہ،آفتاب سلہریا،ممتاز کیانی،راجہ سبیل،ملک شرافت،چوہدری کاشف،ارشد محمود بٹ،انیس نیازی،خرم نوید،طارق محمود خان،راجہ التماس خان،محمد سرور کیانی نے تمام کیمسٹ حضرات سے پرامن رہنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں