40

راولپنڈی کہوٹہ روڈ تا آزادپتن سڑک کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہونا سہیل اعظم کی لیاقت چٹھہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے. خواجہ خورشید شاہد

راولاکوٹ ( سٹیٹ ویوز)راولاکوٹ کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء و سابق بینکار خواجہ خورشید شاہد نے کہا ہے کہ کمشنر پونچھ ڈویثرن سردار سہیل اعظم اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی کاوشوں سے راولپنڈی کہوٹہ روڈ تا آزادپتن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، آزادکشمیر کی لاکھوں کی‌آبادی اس سڑک کے راستے سفر کرتے ہیں جنہیں روڈ کی خرابی کی وجہ سے سخت سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

اس بہترین کاوش پر سردار سہیل اعظم، لیاقت علی چٹھہ سمیت سدھنوتی کے انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے. خواجہ خورشید شاہد نے کہا کہ کئی سالوں سے پونچھ دویثرن کے لوگ اس شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے سفری مشکلات کے شکار ہیں،آزادپتن کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک بند رہتی ہے اور کئی کئی دنوں تک اس راستے سفر ممکن نہیں ہوتا ، اب پونچھ اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ہے.

خواجہ خورشید شاہد نے کہا کہ کہوٹہ سے آزادپتن تک ڈاکہ زنی کے بھی واقعات پیش آتے ہیں، ان کی روک تھام کیلئے رات کے وقت پولیس پیٹرولنگ کی اشد ضرورت ہے جبکہ آزادپتن پر پولیس چوکی کا قیام ناگزیر ہے. خواجہ خورشید شاہد نے اس امید کا اظہار کیا کہ روڈ کی مکمل مرمت کے بعد سفر کے دورانیئے میں بھی کمی آئے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں