42

محکمہ برقیات کی غفلت طالبہ دونوں بازوں سے محروم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہسپتال میں زیر علاج

کھوئی رٹہ (اظہر ملک سے)
محکمہ برقیات اور انتظامیہ تہذیب گرلز ہاسٹل کوٹلی کی غفلت، طالبہ عینی شاہد دونوں بازو سے محروم، اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش ہسپتال میں زیر علاج ہے عوام علاقہ نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق کھو ئی رٹہ مائی طوطی صاحبہ کی رہائشی، کڑتی یونیورسٹی کی طالبہ عینی شاہد ولد محمد شاہد جو گزشتہ روز تہذیب گرلز ہاسٹل کوٹلی کی بلڈنگ کے ساتھ سے گزرنے والی مین لائن کے ساتھ لگنے سے بری طرح جھلس گئی تھی کے دونوں بازوں کاٹ دئیے گئے اسلام آباد پیمز ہسپتال میں اب طالبہ عینی شاہد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے محکمہ برقیات غفلت کے باعث آئے روز حادثات اور انسانی زندگیوں کے ضائع پر عوام علاقہ نے فوری

کارروائی کا مطالبہ کیا ہے عوام علاقہ کوٹلی، کھوئی رٹہ نے حادثہ کو محکمہ برقیات اور مالک بلڈنگ کی غفلت قرار دیتے ہوئے واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر سماجی تنظیموں کے سربراہان نے کہا ہے کہ اگر واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گی تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں