46

پاک چین دوستی مخالف قوتوں‌کو چین نےکرارا جواب دے دیا

چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارتخانے جا کر چین کے سفیر اور چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم کو شانگلہ حملے کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

محسن نقوی نے چینی حکام کو چینی باشندوں کی سکیورٹی اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر بھی بتایا۔اب چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

دوست ملک کے سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں