46

تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے، سردار یعقوب خان

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سابق صدر و وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم سنیئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل پریس کلب ، اے کے این ایس ، کشمیر جر نلسٹس فورم ، ایڈیٹر کونسل ، ٹی وی اینکرز ، سیاسی رہنماؤں سمیت صحافتی تنظیموں کے نمائندگان نے بھرپورشرکت کی، اس موقع پرآزادجموں و کشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم ،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کی حکومت کو اپنے تمام وسائل مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزاد ی کیلئےخرچ کر دینے چاہیں ،کشمیری کسی صورت بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے تحریک آزادی کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے .

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، قومی الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کو چاہیے کہ وہ بھارت کے مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں، ۔کشمیری صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کی آواز کو بلند کریں تاکہ عالمی رائے عامہ ان کے حق میں ہموار ہو سکے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے بھارتی مظالم میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں معصوم اور نہتے عوام کا قتل عام جاری ہے اور دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔عالمی برادری کی دوغلی پالیسی نے دنیا کے امن کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ او آئی سی اپنا جراتمدانہ کردار ادا کرے۔کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نظریں او آئی سی پر ہیں اسلامی ممالک کی تنظیم کو مصلحت پسندی سے باہر نکلنا ہو گا۔۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حکومت پاکستان کو بدلتے حالات کے تحت اپنی پالیسی کو اپنا کر آگے بڑھنا ہو گا۔اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔۔مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنیں اسلام آباد کیطرف دیکھ رہی ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمیں ایمان کی حد تک یقین ہے کہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا، بھارت کو کشمیر چھوڑنا پڑیگا اس پورے خطے کا امن ، ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے آخر میں سردار محمد یعقوب نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا .

افطار ڈنر میںنیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی ، سابق صدور پریس کلب انور رضا ، شکیل قرار، سیکرٹری جنرل پریس کلب نیئر علی ، آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے صدر امجد چوہدری ،سابق صدر اے کے این ایس عامر محبوب، سردار زاہد تبسم ، سیداکرم شاہ ، الطاف بٹ ، سید خالد گرد یزی ، خواجہ کاشف میر ، سردار حمید، جاوید اقبال چوہدری ،نثار کیانی ،اعجاز خان ،زاہد بشیر، ،بشارت عباسی، بشیر عثمانی ، اعجاز عباسی ،راجہ کفیل ، ،خاور نواز راجہ ، عقیل انجم ،ہارون رشید، عدنان عباسی ، ، ،شہزاد راٹھور ،منظور ڈار ،عابد عباسی ، عمر فاروق، ثاقب راٹھور، شیراز راٹھور، حسیب چوہدری ، طلحہ سدوزئی ، عامر بٹ، عابد ہاشمی، ، عدیل بشیر ،راشد یعقوب، شبیر ڈار، رضوان عباسی ،اصغر حیات ،خواجہ متین ، سید قیوم بخاری ، علی نقوی ،اے آر ساگر ،اقبال ا عوان ،ماجد افسر خان، عابد نقی، ،عابد ہاشمی ،یونس بیگ بلال رفیق ، عابد صدیق۔سردار رزاق،راشد نذیر،ساجد انور،جنید انصاری ،راجہ حبیب اللہ ،نثار تبسم ۔سردار شوکت محمود ، ۔عرفان سدوزئی ۔جا وید اقبال، عابد نقی ، سید ابرار حیدر۔دلاور بخاری۔شوکت جاوید میر۔صفدر گردیزی۔عامر غوری،عظیم چوہدری ۔محسن رضا۔محمود شاہ ، زاہد عباسی، حافظ صغیر احمد، مسعود خان سمیت سو سے زائد صحافتی برادری نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں