31

راولاکوٹ: بار اوربینچ کا تقدس پامال ہونا قابل افسوس ہے۔امجد گردیزی ایڈووکیٹ

دھیرکوٹ(سٹیٹ ویوز) راولاکوٹ بار کے معزز ممبر بار ایسوسی ایشن کے دفتر سے سائل / ملزم کے گرفتاری کا عمل انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ دھیر کوٹ بار ایسوسی ایشن اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔اس واقعہ کے بعد عدالت سیشن کورٹ میں پیش آنے والے نا خوشگوار ماحول بھی قابل افسوس ہے۔

ان خیالات کا اظہار ممبر بار کونسل راجہ محمد اشتیاق خان ایڈووکیٹ ‘ صدر بار ایسوسی ایشن دھیر کوٹ سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن دھیر کوٹ ناصر اکرام ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران نے کیا .انہوں نے کہا ہے کہ وہ راولاکوٹ کی وکلاء کمیونٹی کیساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں اور وکلا کی عزت اور وقار پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔

ڈسٹرکٹ بار راولاکوٹ انھیں جو کال دے گی وہ اس پر انکے ساتھ مکمل تعاون کریں‌گے ۔ وکلا رہنماؤں نے مزید کہا ہیکہ وہ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو دو دن کا وقت دیتے ہیں کہ اس معاملہ کا فی الفور حل نکالا جائے بصورت دیگر آزاد کشمیر بھر کے وکلا ء راولاکوٹ کے وکلا کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔ وکلا رہنماؤں نے مزید کہا کہ اس واقعہ سے چند روز قبل عباسپور بار میں بھی انتظامیہ نے اسی طرح غیر آقانونی کام کیا جو بھی قابل مذمت ہے. عباسپور کے وکلاء اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کریں. دھیر کوٹ بار ایسوسی ایشن ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں