60

اے جے کے ٹیوٹا کے زیر اہتمام جاری مفت ٹریننگ پروگرامز کے انٹرویوز کا عمل جاری

راولاکوٹ(سٹیٹ ویوز) اے جے کے ٹیوٹا کے زیر اہتمام جاری مفت ٹریننگ پروگرامز کے انٹرویوز کا عمل جاری ہے. گزشتہ روز جی وی ٹی آئی راولاکوٹ میں سو سے َزائد امیدواران کے انٹرویوز لئے گئے. انٹرویو نمائندہ پروگرام فیصل رشید مغل اور ٹیوٹا پونچھ کے کوآرڈینیٹر و پرنسپل وی ٹی آئی اعجاز احمد رفیق کی موجودگی میں لئے گئے. جب سے AJKTEVTA کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تواتر سے نت نئی ٹریننگز (جو کہ روزگار کے حصول کے لئے سود مند ثابت ہوتی ہیں) کا اہتمام نا صرف 67 ریگولر ادارہ جات میں جاری ہے بلکہ ان اداروں سے باہر پاکستان میں قائم بہترین ادارہ جات میں آؤٹ سورس کئے جا رہے ہیں.

جن میں کنسٹرکش ٹیکنالوجی، الیکٹرومکینکل ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ میڈیکل ٹیکنالوجی میں BS Nursing تک کے کورسز مفت کروائے جا رہے ہیں جن کی فیس، رہائش کے اخراجات کے علاوہ کھانے تک کی سہولت AJKTEVTA کی طرف سے فراہم کی جا رہی ہے. اسی پروگرام کے تحت آج مورخہ 27مارچ 2024کو AJKTEVTA کے زیر انتظام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ راولاکوٹ میں Hospitality Sector.میں سلیکشن کے لیے ضلع پونچھ کے امیدواران کےانٹرویوز منعقد کئے گئے جس میں انڈومنٹ ٹرینگ پروگرام 2024 کے تحت ہاشو ھنر ایسوسی ایشن اور COTHAM کی سلیکشن کمیٹی نمائندگان، AJKTEVTA کے نمائندے پروگرامر فیصل رشیدمغل اور پرنسپل /ڈسٹرکٹ کوآرڈینیر پونچھ، سدھنوتی اعجاز احمد رفیق انٹرویوز کے پراسیس میں شامل تھے۔

انٹرویو کا یہ سلسلہ صبح 10:00بجے سے سہ پہر 4بجے کے بعد تک جاری رہا جس میں 100 کے قریب امیدواران میل /فی میل سے انٹرویو لیا گیا ۔ ادارہ کے نمائندگان کے علاوہ عوام علاقہ نے ہاشو ہنر ایسوسی ایشن، COTHAM اور AJKTEVTA کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مظفرآباد یا اسلام آباد کی بجائے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں سلیکشن کا پراسیس منعقد کروا کر رمضان میں لمبے سفر کی صعوبتوں سے بچایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی طرح گھر کی دہلیز پر اس طرح کی سہولت فراہم کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے روزگار کے حصول میں ممدو معاون جدید ٹریننگز کے مواقع فراہم کئے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں