33

پونچھ :عوامی حقوق کے حصول کے لیے منتخب بلدیاتی نمائندگان کا پریس کانفرنس کا فیصلہ ،لانگ مارچ اعلا ن متوقع

پونچھ (سٹیٹ ویوز)بلدیاتی نمائندگان کی بحالی حقوق تحریک پونچھ ڈویژن تک پھیل گئی۔ 3 اپریل کو ضلعی ہیڈکوارٹر باغ میں پونچھ ڈویژن کے چئیرمین اور وائس چیئرمین حضرات کی پریس کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں پونچھ ڈویژن کے اضلاع سے ضلع کونسل، یونین کونسل ، کارپوریشنز، ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چئیرمین پریس کانفرنس کرینگے اور 16 اپریل کو نہ صرف دھیرکوٹ بلکہ پونچھ ڈویژن کے تمام اضلاع میں بلدیاتی نمائندوں کے حقوق ، آٹے و بجلی کے مسائل پر شدید احتجاج اور متوقع طور پر مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو چار ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن عملی طور پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ لوکل گورنمنٹ بجٹ کے 370 ملین( تین ارب ستر کروڑ روپے) میں سے 236( دو ارب چھتیس کروڑ) ملین روپے خرچ کر چکی ہے۔ جبکہ آخری سہ ماہی قسط 134( ایک ارب چونتیس کروڑ) باقی ہے۔ اگر یہ ساری رقم تقسیم بھی ہو تو جب بلدیاتی ادارے موجود نہیں تھے اسوقت جو رقم اضلاع کو ملا کرتی تھی وہ اس سے زیادہ تھی۔ لہذا یہ تحریک اب ہر بلدیاتی نمائندے کی جس نے ووٹ لیے ہیں اس کی غیرت، حمیت کا تقاضا بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ضلع کونسل جاوید عارف عباسی نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں